نئی دہلی: اگر حوصلہ بلند ہو اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے، یہی کر دکھائی ہے بہار کی دُلاری دیوی نے، جنہیں حال ہی میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے ہاتھوں سے میتھیلا پینٹنگ (Mithila painting) کے لئے پدم شری ایوارڈ (padma shri awardee) سے نوازا گیا ہے۔ دُلاری دیوی (padma shri awardee Dulari Devi) کی زندگی جدوجہد سے بھری ہے۔ پدم شری پانے کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے ان سے خاص بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ صدرجمہوریہ نے اعزاز دیا ہے۔
نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے دُلاری دیوی نے کہا کہ اس اعزاز کا اعلان ہوتے ہی چہار جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ شروع ہوگیا، کبھی ایوارڈ کے بارے میں سوچا نہیں تھا لیکن یہ فخر کی بات ہے۔ اس حکومت نے ہم جیسے لوگوں کو اس ایوارڈ کا مستحق سمجھا۔ ایوارڈ لیتے وقت صدرجمہوریہ اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھی بات کرنے کا موقع ملا، یہ زندگی کے یادگار دنوں میں سے ایک دن تھا۔
مزید پڑھیں: