اردو

urdu

ETV Bharat / city

چمبا میں پھر زلزلے کے جھٹکے

ہماچل پردیش کے آس پاس کے علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت کا اندازہ ریکٹر پیمانے پر 3.5 تھا۔

چمبا میں پھر زلزلے کے جھٹکے
چمبا میں پھر زلزلے کے جھٹکے

By

Published : Mar 9, 2021, 10:46 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع چمبا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج دو پہر کے بعد پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت کا اندازہ ریکٹر پیمانے پر 3.5 لگایا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مرکز شملہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جھٹکے 12 بج کر 34 منٹ اور 34 سکینڈ پر محسوس کیے گئے۔

چمبا میں پھر زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ ان کی شدت کا اندازہ ریکٹر پیمانے پر 3.5 لگایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 32.64 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.50 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا جو زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں پیر کے روز بھی دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور ان کی شدت بھی تقریباً آج ہی کے جتنی تھی۔

مسلسل آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے حالانکہ کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن عوام ضرور سہمے ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details