ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے نگر نگم کے وارڈ نمبر 17 میں مسلسل بارش کے سبب سیلاب جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے۔
سڑکوں پر گھٹنے سے زیادہ پانی بھرا ہوا ہے۔ وہیں صدر تحصیل دفتر احاطے اور دفتر کے اندر بھی پانی بھرا ہوا ہے۔
دفتر کے اندر ٹیبل کرسی پانی میں تیرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں دفتر کے اہلکار اپنے آفس سیکشن چھوڑ کر دوسری جگہ بیٹھنے پر مجبور ہیں۔
بلاک ترقیاتی دفتر پہنچے ایک شہری حسن امام نے بتایا کہ 'پچھلے ایک ماہ سے وہ رہائش سرٹیفکیٹ لینے کے لئے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں اور پانی میں بار بار آنے پر انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کئی بار اس پانی کے اندر گڑھے میں گرنے کی وجہ سے انہیں کافی چوٹیں بھی آئی ہیں۔'