پولیس سپرنٹنڈنٹ (نگر) یوگیندر کمار نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر کل رات چونابھٹی محلہ باشندہ، شراب کاروباری انل کمار کے گھر چھاپے ماری کی جارہی تھی تبھی پولیس اہلکار ابھیشیک کمار جیسوال (38) بجلی کے تار کی زد میں آگئے جس سے ان کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔
کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار ہلاک - پولیس سپرنٹنڈنٹ( نگر) یوگیندر کمار
بہار میں دربھنگہ ضلع کے یونیورسیٹی تھانہ کے چونا بھٹی محلہ میں ایک پولیس اہلکار کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔
کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار کی موت
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ابھیشیک کمار جیسوال دسمبر 2018 میں یونیورسیٹی تھانہ میں بحال ہوئے تھے۔ وہ بھاگلپور ضلع کے کہلگاﺅں تھانہ کے کاری کادو کے باشندہ تھے۔ ہلاک پولیس اہلکار مسٹر جیسوال کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد پولیس لائن میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی جسے وہ لے کر اپنے گاﺅں چلے گئے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 7:04 PM IST