اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ۔ این ایس یو آئی کر رہی ہے ضرورت مندوں کی مدد

این ایس یو آئی کے ریاستی سکریٹری شاداب اختر مفت طبی خدمات کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کو کھانا بھی مہیا کرا رہے ہیں۔

Darbhanga:NSUI is helping the needy
دربھنگہ۔ این ایس یو آئی کر رہی ضرورت مندوں کی مدد

By

Published : May 12, 2020, 12:03 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین کے ریاستی سکریٹری شاداب اختر اپنی ٹیم کی ساتھ لاک ڈاؤن میں کورونا سے احتیاط اور بیداری مہم چلانے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ گھوم کر ضرورت مندوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ساتھ میں لوگوں کی اسکریننگ بھی کروا رہے ہیں، وہیں ضرورت مند لاچار لوگوں کو کھانے بھی کھلا رہے ہیں۔ان کی ٹیم میں دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال کے پی جی میڈیسن کے ڈاکٹر، دوسرے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

این ایس یو آئی کے ریاستی سکریٹری شاداب اختر

شاداب اختر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں سواری کی سہولت نہیں ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ بیمار ہونے کے باوجود اپنا علاج نہیں کرا پا رہے ہیں، وہیں حکومت کی جانب سے بھی سبھی لوگوں کی کورونا کو لیکر اسکریننگ نہیں کروائی جا رہی ہے۔ ان وجوہات کی وجہ سے بھی ہم لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ این ایس یو آئی اور اپنے آرگنائزیشن "پریاش" کی طرف سے جگہ جگہ کیمپ لگا کر ضرورت مندوں کے درمیان مفت طبی سہولیات اور دوا مفت اسکریننگ وغیرہ دیا جائے۔

اس موقع پر تارا لاہی میں لگے میڈیکل کیمپ میں "پریاش "گروپ کے بانی انجم جسیم، اشرف عمر، نیاز اختر، ریحان خان، سمیت کمار،اور دیگر کئی کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details