اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ: فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی، تھانہ صدر معطل - شراب اسمگلروں کے خلاف سخت کاروائی

بہار میں دربھنگہ ضلع کے اشوک پیپر مل تھانہ کے تھانہ صدر کو فرائض میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں بدھ کو معطل کر دیا گیا ۔

negligence in discharge of duties, Sadar Police Station suspended
دربھنگہ: فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی، تھانہ صدر معطل

By

Published : Aug 26, 2020, 7:32 PM IST

سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے یہاں بتایا کہ اشوک پیپر مل تھانہ کے تھانہ صدر جزا علی شاہ شراب اسمگلروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے میں ناکام پائے گئے ۔ اس کے علاوہ آٹھ اگست کو ہریہر پور گاﺅں میں ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں ان کا کردار صحیح نہیں پایا گیا اور نا ہی ان کے ذریعہ اس معاملے میں مکمل کاروائی کی گئی ۔


مسٹر رام نے بتایا کہ نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ یوگیندر کمار کے ذریعہ تھانہ صدر سے آٹھ اگست کو ہریہر پور گاﺅں میں ہوئے قتل کے ایک معاملے میں تھانہ صدر پر مکمل کاروائی نہیں کرنے، نظم و نسق کے مسائل پیدا ہونے وغیرہ جیسے الزام کو لیکر وضاحت طلب کی گئی تھی لیکن تھانہ صدر کے ذریعہ وضاحت پیش نہیں کی گئی۔ تھانہ صدر کے خلاف لگے ان سنگین الزامات کو دیکھتے ہوئے انہیں فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے اور معطلی کی مدت میں ان کا ٹرانسفر ہیڈکوارٹر پولیس مرکز میں کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details