اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ:انصاف منچ کے کارکنوں نے آئی جی دفتر کا گھیراؤ کیا - مدعی کے جان کی حفاظت

انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد کی قیادت میں کارکنان نے اپنے مطالبات کے تعلق سے دربھنگہ رینج کے کمشنر دفترکا گھیراؤ کیا۔

دربھنگہ:انصاف منچ کے کارکنوں نے آئی جی دفترکا گھیراؤ کیا
دربھنگہ:انصاف منچ کے کارکنوں نے آئی جی دفترکا گھیراؤ کیا

By

Published : Jun 23, 2020, 7:38 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں انصاف منچ کے کارکنوں نے انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد کی قیادت میں دربھنگہ رینج کے کمشنر دفتر کا گھیراؤ کیا۔

دربھنگہ:انصاف منچ کے کارکنوں نے آئی جی دفترکا گھیراؤ کیا

انصاف منچ کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ' ضلع کے سنگھوارہ تھانہ علاقے کے کیس نمبر 95/20 محمد ناظم کے قتل کے نامزد ملزم رادھے شیام کو جانچ کے دائرے میں لانے، فرضی مقدمہ سمری تھانہ کیس نمبر 116/20 کو واپس لینے، سمری تھانہ انچارج کی شراب مافیا کے ساتھ تال میل کی چھان بین کرنے، خاتون تھانہ کیس نمبر 20/20 کی مدعی کے جان کی حفاظت کی گارنٹی کرنے کی مانگ سے متعلق درخواستیں کمشنر دربھنگہ رینج کو دیا۔

وہیں اس موقع پر نیاز احمد نے کہا کہ' محمد ناظم کے قتل کے معاملے میں پولیس بی جے پی کے رکن پارلیامان کے دباؤ میں کام کر رہی ہے جبکہ ہلاک شخص کے والد بار بار پولیس سے فریاد کر رہے ہیں کہ ان کے بیٹے کا قاتل ملزم رادھے شیام یادو ہے، لیکن دربھنگہ پولیس سازش کو انجام دینے والے اہم ملزم رادھے شیام کو بچانے میں لگی ہوئی ہے اسے جانچ کے دائرے میں نہیں لاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details