اردو

urdu

By

Published : Sep 5, 2020, 5:35 PM IST

ETV Bharat / city

دربھنگہ: یوم اساتذہ پر گیسٹ ٹیچروں کا احتجاج

احتجاج کررہے گیسٹ ٹیچروں نے بہار حکومت سے سروس کو مستقل کرنے اور گزشتہ 3 ستمبر کو پٹنہ میں گیسٹ تیچروں پر کئے گئے مقدمہ کو فوراً واپس لے کر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دربھنگہ گیسٹ ٹیچر پروٹیسٹ
دربھنگہ گیسٹ ٹیچر پروٹیسٹ

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں یونیورسٹی اسسٹنٹ گیسٹ ٹیچر یونین یونٹ للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کے زیر اہتمام اسسٹنٹ گیسٹ تیچروں نے آج یوم اساتذہ کے موقع پر یوم سیاہ کے طور پر مناکر احتجاج کیا۔

احتجاج کررہے گیسٹ ٹیچروں نے ریاستی حکومت سے سروس کو مستقل کرنے اور گزشتہ 3 ستمبر کو پٹنہ میں گیسٹ تیچروں پر کئے گئے مقدمہ کو فوراً واپس لے کر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دربھنگہ: یوم اساتذہ پر گیسٹ ٹیچروں کا احتجاج


ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ گیسٹ تیچر جیوتسنا کماری نے کہا کہ ہمارے ساتھی گزشتہ 3 ستمبر کو پٹنہ میں پر امن ماحول میں اپنی مانگوں سے متعلق میمورنڈم دینے جا رہے تھے،لیکن حکومت کے اشارے پر بہار پولیس نے اسسٹنٹ گیسٹ تیچروں پر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیااور مقدمہ درج کر کے چھ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے حکومت سے اپنی جائز مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی ملازمت کو مستقل کرے کیونکہ وہ سیلیکسن بہار لوک سیوا آیوگ کے توسط سے بحال ہوئے ہیں۔

انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ان کی ملازمت کو مستقل اور گرفتار چھ ساتھیوں کو رہا نہیں کرتی ہے تو وہ بہار کے سبھی یونیورسٹی میں تالا بندی کرکے غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھ جائیں گے۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details