اردو

urdu

By

Published : Jun 15, 2020, 9:10 PM IST

ETV Bharat / city

ارریہ: صدر ہسپتال میں اب کووڈ-19 کی جانچ ممکن

پٹنہ، دربھنگہ کے ساتھ ساتھ اب ضلع ارریہ کے صدر ہسپتال میں بھی کووڈ-19 کی جانچ ممکن ہوگی، مزید اس سینٹرپر روزانہ 125 لوگوں کی جانچ کی جا سکے گی اور بغیر کسی تاخیر کے رپورٹ بھی اسی دن مل جائے گی

ارریہ: صدر ہسپتال میں اب کووڈ-19 کی جانچ ممکن
ارریہ: صدر ہسپتال میں اب کووڈ-19 کی جانچ ممکن

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کی عوام کو اب کووڈ-19 کی جانچ کے لیے پٹنہ یا دربھنگہ نہیں جانا پڑیگا، کیونکہ ارریہ صدر ہسپتال میں آج سے کووڈ 19 کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔

ارریہ: صدر ہسپتال میں اب کووڈ-19 کی جانچ ممکن

کووڈ-19 جانچ سینٹر کا افتتاح رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کیا، جبکہ اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن سنگھ کے علاوہ ڈی پی ایم ڈاکٹر ریحان اشرف، جانچ کے انچارج ڈاکٹر معیز احمد، ہیلتھ منیجر وکاس کمار، سنجے جھا ایڈوکیٹ، زبیر عالم، سنجے اکیلا موجود رہے۔

اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن سنگھ نے کہا کہ ضلع میں کووڈ-19 جانچ سینٹر کے کھل جانے سے لوگوں کو بڑی سہولت ہوگی، اس سے قبل جانچ کے لیے سیمپل دربھنگہ بھیجا جاتا تھا، مگر اب ضلع میں جانچ سینٹر کھل جانے سے لوگوں کو بڑی راحت ہوگی۔

انہوں نے بتا یا کہ' اس سینٹر پر روزانہ 125 لوگوں کی جانچ کی جا سکے گی اور بغیر کسی تاخیر کے رپورٹ بھی اسی دن مل جائے گی۔جس سے مریضوں کی شناخت میں آسانی ہوگی۔

رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ' مرکزی و ریاستی حکومت کی پہل پر ہر ضلع میں کووڈ-19 کے سینٹرز کھولے جانے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے جہاں ایک جانب پورا ملک لڑرہا ہے وہیں وزیراعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پوری طاقت سے اس بیماری سے لڑنے اور بچاؤ کے لئے لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے کی تمام تر کوشش کر رہے ہیں۔ایسے میں ہم سبھوں کی ذمہ داری ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی و اپنے کنبہ اور سماج کو بیماری سے محفوظ رکھنےکیلئے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details