بہار کے دربھنگہ میڈیکل کالج کے محکمہ مائکروبائیولاجی کے لیب میں کرونا وائرس کی جانچ جمعرات سے شروع ہو گئی ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ کٹس فراہم کرانے کے بعد دربھنگہ میڈیکل کالج کے دو ڈاکٹروں کو لکھنو بھیج کر تربیت کا نظم کیا گیا۔
اب دربھنگہ اور قریب کے دوسرے اضلاع کے مشتبہ مریضوں کی جانچ کے لئے پٹنہ نہیں بھیجنا پڑے گا بلکہ دربھنگہ میں ہی کورونا وائرس کی جانچ ہو جائے گی۔
بہار کے دربھنگہ میڈیکل کالج میں کورونا وائس جانچ کیٹ دستیاب اس موقع پر دربھنگہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایچ این جھا نے کہا کہ ابھی جانچ کے لئے دو سو کیٹ دستیاب ہے، جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ فوری طور پر دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال سے ملے سیمپل کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے بعد اس کے دائرے کو بڑھایا جائے گا۔
دربھنگہ میں کورونا وائرس کی جانچ شروع اس موقع پر دربھنگہ شہر کے رکن اسمبلی سنجے سراوگی نے کہا کہ اس وبا کی گھڑی میں سب کو مل کر لڑنا ہے۔ حکومت کے ذریعہ ساری سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ کیٹ کی کوئی قلت نہیں ہے۔ 100 جانچ کیٹ میڈیکل کالج میں اور 400 جانچ کیٹ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں دستیاب ہے۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب جانچ کے لئے سیمپل پٹنہ نہیں بھیجنا پڑے گا، دربھنگہ میں ہی جانچ ہو جائے گی اور علاج کرنے میں سہولت ہو گی۔