اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی رہنما نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی

بہار کے ارریہ میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ بی جے پی رہنما نے ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھے بغیر علاقے کا دورہ کیا۔

BJP
BJP

By

Published : May 8, 2020, 10:34 PM IST

ایک طرف جہاں حکومت سے لے کر ضلع انتظامیہ نافذ لاک ڈاؤن پر عوام سے عمل کرانے کو لے کر متحرک ہے۔ بنا ماسک لگائے گھر سے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے تو وہیں بہار کے ضلع ارریہ میں ضلع انتظامیہ سیاسی رہنماؤں پر مہربان نظر آ رہا ہے۔

بی جے پی رہنما نے کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

ضلع انتظامیہ کا عوام کے لئے سختی اور رہنماؤں کے لئے نرمی کئی سوال کھڑا کررہا ہے، کیونکہ قانون سبھی کے لئے یکساں ہے اور اس پر عمل پیرا ہونا سبھی پر لازم ہے پھر چاہے وہ خاص ہو یا عام۔
ایسا ہی ایک معاملہ ارریہ کے آشرم محلہ کا سامنے آیا ہے جہاں کنٹمنٹ زون محلہ کا معائنہ کرنے پہنچے ایس ڈی پی او کے ساتھ بھاجپا رہنما اجے جھا بنا ماسک لگائے گھوم رہے تھے۔

دراصل آشرم محلہ کے گرلس ہائی اسکول میں کورینٹائن میں رہ رہا بہار پولس کا جوان جو کووڈ 19 کا مثبت پایا گیا تھا، اس کے بعد سے اس علاقے کو کنٹمنٹ زون قرار دے کر 5 وارڈوں کو سیل کر دیا گیا تھا اور عام لوگوں کے آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسی زون کا معائنہ کرنے ارریہ کے ایس ڈی پی او پشکر کمار پولس اہلکار کے ساتھ پہنچے تھے اور حیرت کرنے والی بات یہ کہ ایس ڈی پی او کے ساتھ چل رہے بھاجپا رہنما بنا کسی فاصلے کے اور بنا ماسک لگائے قانون کی دھجیاں اڑا رہے تھے۔
واضح ہو کہ اجے جھا ارریہ اسمبلی حلقہ سے دو بار انتخاب میں اپنی قسمت آزما چکے ہیں جس میں ایک بار بھاجپا اور ایک بار لوجپا کی انتخابی نشان پر اترے تھے۔ ساتھ ہی وہ ارریہ کے نامی کانٹرکٹر ہیں۔

ان سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو اپنے رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط نہیں کیا ہے۔ سماجی کارکن کی حیثیت سے میں ہمیشہ عوام کے درمیان رہا ہوں مگر بغیر ماسک لگائے گھومنے والے سوال کا کوئی معقول جواب نہیں دے سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details