اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پیدل مارچ - bihar darbhanga

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں منگل کو سی پی آئی ایم بھاکپا مالے کے رہنماؤں نے 'سی اے اے، این آر سی، اور این پی آر' کے خلاف پیدل مارچ نکالا۔

دربھنگہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پیدل مارچ
دربھنگہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پیدل مارچ

By

Published : Feb 4, 2020, 2:54 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:35 AM IST

دربھنگہ کے پولو میدان سے راج میدان تک یہ پیدل مارچ نکالا گیا۔ یہ پیدل مارچ باپو دھام سے آیا ہوا ہے جو گاندھی میدان یاترا دربھنگہ میں شامل ہو کر شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر' کے خلاف اپنا احتجاج درج کرائے گا۔

دربھنگہ: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پیدل مارچ

اس پیدل مارچ میں شامل سی پی آئی ایم ایل کے مرکزی پولٹ بیورو کے رکن دھریندر جھا نے کہا کہ 'سی اے اے، 'این آر سی' اور 'این پی آر' سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، مہاتما گاندھی اور بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کو توڑا گیا ہے، اس قانون سے زیادہ بنگال اور بہار کے لوگوں کا نقصان ہو گا-

انہوں نے 'اس قانون کو سیاہ بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اسے جب تک واپس نہیں لے لیتے اسی طرح کا احتجاج جاری رہے گا'۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details