اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ پنچایت انتخابات میں مسلم امیدواروں کا بہتر مظاہرہ - دربھنگہ ضلع کے صدر بلاک اور حیا گھاٹ بلاک

بہار کے ضلع دربھنگہ میں چھٹویں مرحلے کے تحت منعقد ہوئے پنچایت انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی گزشتہ روز بازار سمیتی میں واقع کاؤنٹنگ ہال میں ہوئی۔

دربھنگہ پنچایت انتخابات میں مسلم امیدواروں کا بہتر مظاہرہ
دربھنگہ پنچایت انتخابات میں مسلم امیدواروں کا بہتر مظاہرہ

By

Published : Nov 14, 2021, 10:27 AM IST

دربھنگہ ضلع کے صدر بلاک اور حیا گھاٹ بلاک میں 3 نومبر کو پنچایت انتخابات کے تحت ووٹنگ ہوئی تھی، صدر بلاک کے 23 پنچایتوں میں 23 مکھیا و سرپنچ، 34 پنچایت سمیتی، 338 وارڈ ممبر و پنچ اور تین ضلع پریشد ارکان کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے۔

دربھنگہ پنچایت انتخابات میں مسلم امیدواروں کا بہتر مظاہرہ

وہیں حیاگھاٹ بلاک کے 12 پنچایتوں میں 12 مکھیا اور 12 سرپنچ، 17 پنچایت سمیتی، 166 وارڈ ممبر، 166 پنچ اور دو ضلع پریشد رکن کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، ان دونوں بلاک میں ووٹوں کی گنتی کے بعد جو نتیجے آئے ان کے مطابق صدر بلاک کے 23 پنچایتوں میں سے پانچ پنچایتوں میں مسلم مکھیا امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور 34 پنچایت سمیتی میں سے 10 مسلم پنچایت سمیتی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

جن پانچ پنچایتوں میں مسلم مکھیا امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں، اس میں صدر بلاک کے عدل پور پنچایت سے عزت حسن، چھوٹائی پٹی سے غزالہ پروین، مریا سے سکینہ خاتون، لوام سے عقیل فیضی، سہباز پور سے سمع پروین وہیں حیاگھاٹ بلاک کے بارہ پنچایتوں میں سے چار پنچایتوں میں مسلم مکھیا امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جس میں گھوسرما پنچایت سے آسیا پروین، رسول پور سے نازیہ خاتون، ملہی پٹی اتری سے شبانہ خانم، چندن پٹی سے مجیب الرحمان کی اہلیہ للیتا دیوی مکھیا کے عہدے کےلیے منتخب ہوئیں۔ کامیاب ہونے والے مکھیا میں زیادہ تر پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔

وہیں صدر بلاک کے ضلع پریشد حلقہ نمبر 4 /2 سے پہلی مسلم ضلع پریشد رکن روحی پروین کامیاب ہوئ ہیں،وہیں اپنی کامیابی کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے شہباز پور پنچایت کی نو منتخب مکھیا شمع پروین نے کہا کہ وہ 1244 ووٹوں سے جیت کر مکھیا بنی ہیں ان کے پنچایت میں جو بھی چھٹے ہوئے یا ادھورے کام ہیں اسے پورا کروں گی اور اسکول کی تعلیم و تربیت کو صحیح کروں گی۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مکھیا شمع پروین کے شوہر محمد سبحانی نے کہا کہ ہم اپنی جیت کی مبارک باد پورے شہباز پور کی عوام کو دیتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں بہت زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنایا ہے، میں پچھلی مرتبہ بھی انتخاب لڑا تھا لیکن شکست ملی تھی فر بھی ہار کر اپنے پنچایت کے سبھی طبقہ کے عوام کا کام کیا ہر موقع پر ساتھ رہا شاید اسی لیے عوام نے ہمیں خدمت کرنے کا موقع دیا ہے، میں ساڑھے دس ہزار ووٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں سب کا کام کروں گا خاص طور پر غریب طبقے کے لوگوں کا زیادہ کام کرنے کی کوشش کروں گا،

یہ بھی پڑھیں:

وہیں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیسو پچھمی پنچایت سے دوبارہ سرپنچ میں کامیاب ہونے والے مطلوب خان عرف ارمان خان نے کہا کہ سب سے پہلے میں ای ٹی وی بھارت کے ذریعے اپنی پنچایت کے سبھی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے دوبارہ سرپنچ بنایا ہے، میں پہلے جیسے سبھی طبقہ کو انصاف دلانے کا کام کرتا رہا ہوں ویسے ہی آگے بھی کرتا رہوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details