ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں دربھنگہ ایئرپورٹ سے باضابطہ فضائی خدمات شروع ہوگئی ہے، اسپائس جیٹ کی فلائٹ نے دربھنگہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی اور دوسری فلائٹ دہلی سے دربھنگہ کے لیے آئی۔
دربھنگہ ایئرپورٹ سے فضائی خدمات شروع اس موقع پر کچھ خاص مسافروں میں دربھنگہ کے سابق رکن پارلیمنٹ کریتی آزاد، موجودہ رکن اسمبلی سنجے سراوگی اور موجودہ رکن پارلیمنٹ گوپال جی ٹھاکر وغیرہ بھی شامل تھے۔
آج فضائی خدمات سے دربھنگہ پہنچنے والے مسافروں میں بھی خوشی نظر آ رہی تھی، تقریبا ساڑھے بارہ بجے دربھنگہ سے اسپائس جیٹ کی فلائٹ نے دہلی کے لیے پرواز کیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون مسافر ارپنا نے کہا کہ انہیں خوشی ہورہی ہے کہ وہ یہاں ہوائی جہاز سے پہنچ گئی ہیں۔
سابق رکن پارلیمنٹ کریتی آزاد نے ہوائی جہاز سے دربھنگہ پہنچنے پر دربھنگہ ہوائی اڈے کو شروع کروانے میں اپنی کوشش کے متعلق بتایا کہ جو خدمات شروع ہوگئی ہے وہ اچھی شروعات ہے۔
وہیں دربھنگہ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ گوپال جی ٹھاکر کے دربھنگہ ہوائی اڈے کے لیے آواز اٹھانے والے بیان پر کریتی آزاد نے کہا کہ انہیں کچھ بھی پتا نہیں ہے کیونکہ رکن یہ معاملہ مرکز کا ہوتا ہے، وہ جب رکن اسمبلی تھے تو بینی پور اسمبلی حلقہ میں کوئی بھی کام نہیں کیا ہے۔
اس دوران ایک مسافر سدھاکر کرن نے کہا کہ انہوں نے ایک گھنٹے 40 منٹ میں دہلی سے دربھنگہ کا سفر طے کیا ہے، جو بھی ہے بہت اچھا لگ رہا ہے بہت فخر کی بات ہے۔ آگے دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ آگے کون کون سی فلائٹ کمپنی کی ہوائی خدمات شروع ہوتی ہے کیونکہ ہوائی اڈے پر بہت سے تعمیراتی کام ابھی باقی ہیں۔