ریاست بہار میں دربھنگہ ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے رتنو پٹی محلہ سے اینٹی لیکر ٹاسک فورس نے شراب کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔
اینٹی لیکر ٹاسک فورس کے انچارج رگھونش کمار بھانونے آج بتایاکہ رتنو پٹی محلہ سے سمن کمار کو پانچ لیٹر مہوا شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیاہے۔