اردو

urdu

ETV Bharat / city

اڈیشہ: انکاؤنٹر کے دوران 2 خواتین سمیت تین ماؤ نواز ہلاک - ایس او جی

’’جنگل میں چھپے کئی ماؤ نوازوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جس کے جواب میں حفاظتی اہلکار بھی مورچہ زن ہوئے۔‘‘

اڈیشہ: انکائونٹر کے دوران 2خواتین سمیت تین مائو نواز ہلاک
اڈیشہ: انکائونٹر کے دوران 2خواتین سمیت تین مائو نواز ہلاک

By

Published : Oct 12, 2021, 1:40 PM IST

ملکانگیری کے ماتھیلی علاقے میں تلسی پہاڑیوں کے قریب سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ماؤ نواز ہلاک ہوگئے۔

ہلاک کیے گئے افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جن کی تحویل سے ایک ایس ایل آر اور ایک انساس رائفل ضبط کی گئی ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

حفاظتی اہلکاروں کے مطابق ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایس او جی اور ملکانگیری ڈی وی ایف (DVF) کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں مشترکہ طور پر آپریشن شروع کیا تھا۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جنگل میں چھپے کئی ماؤ نوازوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جس کے جواب میں حفاظتی اہلکار بھی مورچہ زن ہوئے۔

انہوں نے بتایا حفاظتی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں تین ماؤ نواز ہلاک ہوگئے۔ ’’موقع سے تین ماؤ نوازوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details