اردو

urdu

ETV Bharat / city

چمبل کی روشنی نے بکھیری روشنی - Roshni Bhadoria of Ajnaul village in Mehgaon town of Bhind

روشنی نے مدھیہ پردیش بورڈ کی 10 دیں کے امتحان میں 98.5 فیصد نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کر ریاست میں 8 واں رینک حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے روشنی نے روزانہ 24 کلو میڑ سائیکلنگ کی تاکہ اسکول پہنچ سکے۔ اب روشنی بھدرریہ مدھیہ پردیش خاتون اور اطفال محکمہ کی برانڈ امبیسڈر بننے والی ہے۔

Roshni
Roshni

By

Published : Jan 12, 2021, 1:46 PM IST

اگر کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہو تو پھر کوئی بھی مشکل کام آپ کے حوصلے کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہیں سکتا ہے، اس بات کو بھنڈ کے میہہ گاؤں قصبے کے اجنول گاؤں کی روشنی بھدوریہ نے ثابت کر دکھایا ہے۔ اس نے مدھیہ پردیش بورڈ کی 10 دیں کے امتحان میں 98.5 فیصد نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کر ریاست میں 8 واں رینک حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے روشنی نے روزانہ 24 کلو میڑ سائیکلنگ کی تاکہ اسکول پہنچ سکے۔ اب روشنی بھدرریہ مدھیہ پردیش خاتون اور اطفال محکمہ کی برانڈ امبیسڈر بننے والی ہے۔

چمبل کی روشنی نے بکھیری روشنی

روشنی میں تعلیم حاصل کرنے کے جذبے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اسکول جانے کے لئے روزانہ 24 کلو میٹر سائکلنگ کرتی تھی، کیونکہ اس کا اسکول اجنول گاؤں میں ہے جو اس کے گاؤں یعنی میہ گاؤں سے 12 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بارش کے موسم میں کئی بار گاؤں میں پانی بھر جاتا تھا ایسے میں روشنی اپنے گھر نہیں آتی تھی۔ اس حالت میں وہ میہ گاؤں میں ہی اپنے دادا کے گھر رک جاتی تھی لیکن اس دوران کبھی بھی تعلیم کے تئیں روشنی کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔

روشنی کے والد پرشوتم بھدوریہ ایک کسان ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے تک گاؤں میں کوئی اسکول نہیں تھا، تب بیٹی کو اپنے کاندھوں پر بٹھا کر وہ دریا پار کرتے تھے، جب پل کی تعمیر ہو گئی تو بیٹی کو تعلیم کے تئیں دلچسپی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کی محنت کی وجہ سے ہی اسے انتظامیہ کی جانب سے سائکل دی گئی تھی۔

آئی ایس اے افسر بننے کی خواہشمند روشنی اسکول میں وقت کی ہمیشہ پابند رہی ہے اور اس کے لئے روشنی کے اسکول کے پرنسپل بھی اس کی بہت تعریف کرتے ہیں۔

اسکول کے پرسنپل ہریشچندر شرما کا کہنا ہے کہ روشنی ہمیشہ آل راؤنڈر کی طرح اپنے درجے میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں بھی وہ آگے رہتی ہے۔ اس نے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

محکمہ خواتین اور اطفال کی وزیر امرتی دیوی نے روشنی کو محکمہ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا میں روشنی بھدوریا کی خبروں کو دیکھ کر محکمہ خواتین اور اطفال کی وزیر امرتی دیوی نے روشنی کو محکمہ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا نے روشنی کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر اسے لیپ ٹاپ بھیجا ہے اور آئندہ بھی تعلیم میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

روشنی کی کہانی آج ان تمام لوگوں کو متاثر کرتی ہے جو دیہی علاقوں میں لڑکیوں کو لڑکوں سے کمتر سمجھتے ہیں۔ آج روشنی بھدوریا نے اپنی کامیابی سے نہ صرف اپنے کنبے بلکہ بھنڈ ضلع کا نام بھی روشن کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details