ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھنواڑا میں پریس کانفرنس کے ذریعہ سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ چھندواڑا میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کے جس طریقے سے بھی چاہیں جانچ کرا لیں کیونکہ وہاں جو بھی کام کیے گئے ہیں تمام سرکاری عمل کے مطابق اور ٹینڈر کے ذریعے کیے گئے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی چھندواڑا کے ترقیاتی ماڈل کو چوٹ پہنچانا چاہتی ہے۔
پریس کانفرنس میں ہی جیوتی رادتیہ سندھیا کے تعلق سے کہا کی انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے اس کا جواب عوام دی گی، کانگریس کو چھوڑ کر بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہونے کی سچائی عوام بخوبی جانتی اور سمجھتی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا ہے کی ضمنی انتخابات میں کانگریس 20سے22 سیٹں حاصل کرے گی۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیز کی حکومت بھارتی جنتا پارٹی نے کانگریس پر الزام لگایا تھا کہ 14 ماہ تک کانگریس کی حکومت کے دوران صرف سابق وزیراعلی کمل ناتھ کے ضلع چھندواڑا میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا تھا جبکہ سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ حکومت کے آخری چھ مہینے کی فیصلوں کی جانچ وزراء کی ایک جماعت کر رہی ہے۔