مدھیہ پردیش کے ضلع چھنڈواڑہ میں ایک بس اسٹینڈ پر پولیس نے ایک شخص کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور تقریباً دو لاکھ روپے نقدی برآمد کی ہے۔
مدھیہ پردیش میں ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا ضبط - news of madhya pradesh
بیگ میں دو کلو چھ سو گرام سونے کے زیورات اور 237 گرام ٹھوس سونا ملا۔ گرفتار شخص کے قبضہ سے ایک لاکھ 83 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
Madhya Pradesh
پولیس کے مطابق اطلاع کی بنیاد پر گذشتہ شام ایک شخص کی اس وقت تلاشی لی گئی جب وہ مشکوک حالت میں بیگ اٹھائے ہوئے پایا گیا۔ بیگ میں دو کلو چھ سو گرام سونے کے زیورات اور 237 گرام ٹھوس سونا ملا۔ اس کے قبضہ سے ایک لاکھ 83 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار شخص اندور کا رہائشی گری راج بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں محکمہ انکم ٹیکس کو آگاہ کردیا ہے۔