اردو

urdu

ETV Bharat / city

تمل ناڈو: وزیر نے قبائلی لڑکے سے جوتا اتروایا، ویڈیو وائرل - ٹی این وزیر نے قبائلی لڑکے سے جوتے اتارنے کو کہا

تمل ناڈو کے مدومالائی ٹائیگر ریزرو کے تحت تھیپاکڈو میں ہاتھیوں کے رکھ رکھاؤ اور ان کے لیے خصوصی کیمپ کا افتتاح کرنے وزیر جنگلات ڈینڈی گل سی سرینواسن پہنچے اورانہوں نے ایک لڑکے سے اپنی چپل اتارنے کو کہا۔

ٹی این وزیر نے قبائلی لڑکے سے جوتے اتارنے کو کہا
ٹی این وزیر نے قبائلی لڑکے سے جوتے اتارنے کو کہا

By

Published : Feb 6, 2020, 10:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:22 AM IST

تامل ناڈو کے تھیپاکڈو میں ہاتھیوں کے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر تامل ناڈو کے ایک وزیر نے قبائلی لڑکے سے اپنی چپل اتارنے کو کہا جس پر لڑکے ان کے پیر سے چپل اتارا۔

مدومالائی ٹائیگر ریزرو کےتحت تھیپاکڈو میں ہاتھیوں کی بحالی کے کیمپ کا افتتاح کرنے وزیر جنگلات ڈینڈی گل سی سرینواسن وہاں پہنچے اور انہوں نے ایک لڑکے سے اپنی چپل اتارنے کو کہا۔

ٹی این وزیر نے قبائلی لڑکے سے جوتے اتارنے کو کہا

وزیر کے اس بیان سے قبائلی لڑکا تمام عوام کے بیچ ان کی چپل اتارنے پر مجبور ہوا، لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ سری نواسن نے لڑکے سے اپنے جوتے کیوں اتارنے کو کہا۔

'اے آئی ڈی ایم کے ' کے ایک سینئر رہنما نے اس واقعے کو نظر انداز کرنے کوشش کرتے ہوئے کہا کہ 'لڑکا ان کے پوتے کی طرح ہے'۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: یمن میں تعلیم اور ترقیاتی پروگرامز کے معاہدے پر دستخط

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا 'میں نے اس تعلق سے فون کے زریعے رابطہ کیا اور اس مسئلے کے تعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ' کہ یہ محض اتفاق ہے اور کچھ نہیں'۔

اس واقعے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اس تعلق سے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر کی اس حرکت کی سخت مذمت کی ہے اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details