اردو

urdu

ETV Bharat / city

رجنی کانت کو سیاست میں حصہ نہ لینے کا مشورہ - سیاست سے دور رہنے کا مشورہ کچھ وجوہات کی بنا پر عمل نہیں کرسکتے

سوپر اسٹار رجنی کانت نے کہا کہ ملینیم اسٹار امیتابھ بچن نے انھیں سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

'امیتابھ بچن نے سیاست میں حصہ نہیں لینے کا مشورہ دیا'
'امیتابھ بچن نے سیاست میں حصہ نہیں لینے کا مشورہ دیا'

By

Published : Dec 17, 2019, 12:25 PM IST

رجنی کانت اپنی آنے والی فلم،دربار، کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر اپنی سیاسی زندگی سے متعلق کچھ اہم باتیں کہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کو آن اسکرین اور آف اسکرین ایک نمونہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امیتابھ نے انھیں تین مشورے دئے ہیں، پہلا روزانہ ورزش کرنا،دوسرا ہر کسی کی بات سنے بغیر خود کو پسندیدہ عمل کرنا،تیسرا سیاست میں حصہ نہیں لینا۔
رجنی نے کہا کہ پہلے دو مشورے پر تو وہ عمل کررہے ہیں مگر سیاست سے دور رہنے کا مشورہ کچھ وجوہات کی بنا پر عمل نہیں کرسکتے ہیں۔
رجنی کانت کی فلم 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے، اس فلم میں رجنی پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں، فلم میں ان کے ساتھ نین تارا اداکارہ ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details