وزیر صحت ملادی کرشنا راو نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ پڈوچیری علاقہ کے مختلف اسپتالوں میں پہلے سے ہی نو مریضوں کا علاج چل رہا ہے اور آج چار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ نئے معاملات سے منسلک لوگوں میں تین دبئی اور ایک کورومبیٹ سے یہاں واپس آیا شخص شامل ہے۔ ان میں سے دو مریضوں کو ماہے سرکاری اسپتال، ایک کو کنور میڈیکل کالج اسپتال اور ایک دیگر کو کرائکل علاقہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مسٹر راو نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی دیئے جانے کے بعد کئی لوگ مختلف ریاستوں یا بیرون ملک سے اپنے آبائی مقامات پر واپس آرہے ہیں جس سے متاثرین کے معاملات بڑھ رہے ہیں جو باعث تشویش ہے۔