اردو

urdu

ETV Bharat / city

تملناڈو: کورونا متاثرہ شخص کی خودکشی - سر پر سنگین چوٹیں آئیں

ریاست تملناڈو کے مدورئے میں کورونا متاثرہ ایک بزرگ شخص نے قرنطینہ مرکز کی پہلی منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔

تملناڈو: کورونا متاثرہ شخص کی خودکشی
تملناڈو: کورونا متاثرہ شخص کی خودکشی

By

Published : Jun 29, 2020, 7:39 PM IST

ریاست تملناڈو کے مدورئے میں ایک بزرگ شخص کی کورونا وائرس (کووڈ۔19) رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا جس کے بعد بزرگ نے عمارت کی پہلی منزل سے کود کر اپنی زندی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ بزرگ کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پیر کی صبح انکی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والا 65سالہ بزرگ شخص شہر کے پلنگناتھم علاقہ کا رہنے والا ہے۔ بزرگ شخص کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد تروپرن کنڈرم میں سنیچر کو اسے تیاگ راج کالج آف انجینئرنگ میں قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔ بزرگ کو کورونا وائرس سے متاثرہ پائے جانے کے بعد اس کے رشتہ داروں نے گھر سے نکال دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ کووڈ 19سے متاثرہ ہونے اور کنبے کے اراکین کے اسے چھوڑنے کے بعد وہ افسردہ تھے اور کل شام انہوں نے عمارت کی پہلی منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ عمارت سے کودنے کے بعد ان کے سر پر سنگین چوٹیں آئیں اور پاؤں اور ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

انہیں فوری طورپر سرکاری راجاجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سنگین چوٹوں کی وجہ سے آج صبح ان کی موت ہوگئی۔

تروپرکنڈرم پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details