مینگلورو: تمل ناڈو میں منگلورو سے بحیرہ عرب میں مچھلی پکڑنے گئی کشتی ’شری رکشا‘ کے ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہوئے چھ ماہی گیروں کو تلاش کرنے کے لیے شروع کی گئی مہم کے دوران بدھ کو تین اور ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔
ہلاک شدگان کی شناخت ضیاء اللہ (32)، حسنار(25) اورچنتن (21) کے طورپر کی گئی ہے۔ جن کی لاشیں مچھلی پکڑنے والی جال میں الجھی ہوئی تھیں۔ ان کی لاشیں کل رات نکالی گئیں۔