اردو

urdu

ETV Bharat / city

تمل ناڈو میں سی اے اے مخالف ریلی

ریاست تمل ناڈو میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے ریاستی اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف تجویز منظور کرنے کی مانگ کے سلسلے میں بدھ کے روز ریاستی سکرٹریٹ کا محاصرہ کرنے کے لیے ایک ریلی نکالی۔

Anti-CAA rally in Tamil Nadu under Muslim organizations
مسلم تنظیموں کے تحت تمل ناڈو میں سی اے اے مخالف ریلی

By

Published : Feb 19, 2020, 9:52 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST

ریاست بھر میں گزشتہ جمعہ سے احتجاجی مظاہرہ کر رہی مختلف مسلم تنظیموں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں دباؤ بنانے کے لئے تمل ناڈو مسلم اور سیاسی تنظیموں کے فیڈریشن کے زیراہتمام اپنا احتجاجی مظاہرہ تیز کر دیا ہے۔

مسلم تنظیموں کے تحت تمل ناڈو میں سی اے اے مخالف ریلی

اسلامی تنظیموں کے کارکنوں نے قومی پرچم ہاتھ میں لے کر سی اےاے مخالف نعرے بلند کیے اور پارلیمنٹ میں سی اے اے منظور کرنے کے لیے مرکز میں بر سرِ اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد اور ریاست میں برسراقتدار اے آئی اے ڈی ایم کی مذمت کرتے ہوئے ولاجاه روڈ پر کالیونر آرنگم کے پاس جمع ہوئے اور سکرٹریٹ تک پیدل مارچ نکالا لیکن اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے نزدیک پولیس نے انہیں روک دیا۔

ولاجاه روڈ پر مظاہرین کو روکنے کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور بیریکیڈ لگائے گئے ہیں۔ اسمبلی سیشن جاری رہنے کی وجہ سے بیچ روڈ اور سکرٹریٹ کے پاس بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ احتیاط کے طور پر سکرٹریٹ اور وار میموریل کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

ولا جاہ روڈ پر حالات پر نظر رکھنے کے لیے پولیس نے پانچ ڈرون بھی تعینات کیے ہیں جہاں فیڈریشن کے لیڈروں نے مظاہرین کو عارضی پلیٹ فارم سے خطاب کیا۔

مظاہرین کی تعداد پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہونے کے باوجود احتجاج پر امن طریقے سے ختم ہو گیا۔ تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہے احتجاجی مظاہرے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے کیونکہ عدالت نے ریلی کے لیے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے ریاست کے کئی حصوں میں بھی کیے گئے، جہاں سینکڑوں مسلمانوں نے ضلع كلکٹر تک مارچ نکالا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details