تمل ناڈو میں آج ایک پٹاخے فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ موقع پر ہی 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔ دھماکہ کی وجہ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
تمل ناڈو: پٹاخے فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک - کڈالور میں دھماکہ
تمل ناڈو کے کڈالو ضلع میں ایک پٹاخے فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکے میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ نصف درجن لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔
تامل ناڈو میں دھماکہ ، نو افراد ہلاک
تمل ناڈو پولیس نے بتایا کہ پٹاخے فیکٹری میں دھماکہ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے جانچ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ یہ حادثہ ککڈالو ضلع کے کٹومنارکولی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں پیش آیا ہے۔ یہ جگہ دارالحکومت چنئی سے 190 کلو میٹر دور بتائی جارہی ہے۔ حادثہ کے معاملے میں اور جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔