راجا پور بازار واقع چائے کی دکان پر کچھ لوگ بیٹھےہوئے تھے، تبھی دو بائک پر سوار چار مجرموں نے وہاں حملہ کر کے گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ اس واقعہ میں گوپال پور گاؤں کے دویندر پانڈے کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سپہا کے پپو پانڈے اور بڈہرا گاؤں کے مچھلی کے تاجر رنگیلا چوہان شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ گولی کی آواز سن کر آس پاس کے لوگوں نے تعاقب کر کے دو مجرموں کو پکڑ لیا اور ان کی پٹائی کرنے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
گوپال گنج میں دو لوگوں کا گولی مارکر قتل - جرائم پیشہ افراد کی شناخت
بہار میں گوپال گنج ضلع کے گوپال گنج تھانہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد نے سنیچر کے روز دو لوگوں کو گولی مارکر قتل اور ایک دیگر کو شدید طور پر زخمی کردیا۔
گوپال گنج میں دو لوگوں کا گولی مارکر قتل
ذرائع نےبتایا کہ گرفتار جرائم پیشہ افراد کی شناخت اتر پردیش کے کشی نگر ضلع کے قبرستان کے امتیاز اور ہاشم الدین کے طور پر کی گئی ہے۔ سنگین طور پر زخم پپو پانڈے اور رنگیلا چوہان کو علاج کے لئے گورکھپور لےجارہا تھا کہ تھی اس کی راستے میں ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کے اسباب کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔