پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ کل دیر رات نکسلیوں نے جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے امنور کے سابق رکن اسمبلی کرشن کمار سنگھ عرف منٹو کے دال مل میں اچانک حملہ کردیا۔ اس کے بعد نکسلیوں نے اسلحے کا خوف دکھا کر سکیوریٹی گارڈ وجے سنگھ کو یرغمال بنا لیا اور مل میں آگ لگا دی۔
نکسلیوں نے سابق رکن اسمبلی کے مِل میں آگ لگادی - Naxals set fire to ex MLA's factory.
ریاست بہار کے ضلع سارن کے پرسا تھانہ علاقے کے مرزا پور گاﺅں میں نکسلیوں نے کل دیر رات سابق رکن اسمبلی کرشن کمار سنگھ عرف منٹو کے دال مِل میں آگ لگا دی۔
![نکسلیوں نے سابق رکن اسمبلی کے مِل میں آگ لگادی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-3009608-thumbnail-3x2-fire.jpg)
علامتی تصویر
اس حادثہ سے قریب دس کروڑروپے کا سامان جل کر خاک ہو گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں وجے سنگھ کے بیان پر ایف آئی آر درج کرائی گی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔
TAGGED:
bihar saran news