'دیش بچاؤ، ناگریکتا بچاؤ' ریلی کے تحت جے این یو کے سابق طلباء ایسوسی ایشن کے صدر سہ سی پی آئی رہنما کنہیا کمار گوپال گنج ضلع کے منج اسٹیڈیم پہنچے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے اپنے انداز میں مرکزی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔
اگر حکومت کے دل میں گوڈسے تو میرے دل میں گاندھی: کنہیا کمار جامعہ کے باہر ہوئے فائرنگ پر کنہیا نے کہا کہ وہ اس کی مذمت نہیں کرتے، بلکہ حکومت کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت کے دل میں گوڈسے ہے، تو ان کے دل میں گاندھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسام میں ہوئے این پی آر میں ملک کے سابق صدر کی اولاد کے بھی نام کاٹ دیئے گئے۔اس کے علاوہ وہاں کل 19 لاکھ لوگوں کا نام کاٹا گیا۔ اس میں سب سے زیادہ نقصان غریبوں کا ہونے والا ہے۔
سی پی آئی رہنما نے ریلی میں موجود نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 29 فروری کو گاندھی میدان پٹنہ میں ہونے والی تاریخی ریلی میں شرکت کرکے اس کے خلاف اظہار یکجہتی کریں۔