پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ رحیم پور ديارا میں جب کچھ گاؤں والے رفع حاجت کے لئے گئے تب ایک لاش کو دیکھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے نوجوان کی لاش برآمد کی ۔
نوجوان کی لاش برآمد، گلا کاٹ کر قتل
بہارمیں ضلع سارن کے ریول گنج تھانہ علاقہ کے ديارا علاقے سے آج صبح پولیس نے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی۔
فائل فوٹو
متوفی کی عمر تقریبا 28 سال ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ذرائع نے بتایا کہ لاش دیکھنے سے لگتا ہے کہ بدمعاشوں نے پہلے شراب پارٹی کی اور اس کے بعد تزدار ہتھیار سے نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا ۔ لاش کے پاس سے دیسی شراب کے کچھ خالی پاؤچ ملے ہیں ۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرا صدر اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 5:20 AM IST