دراصل منگل کے روز پونہانہ میں واقع ایک دوکان پر ہوئے معمولی جھگڑے نے فرقہ وارانہ شکل اختیار کر لی تھی اور شہر میں حالات اچانک کشیدہ ہو گئے تھے۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا تھا کہ گولیاں چلنے کی نوبت بھی آئی۔ اس جھگڑے میں دونوں طرف سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔
میوات: شہر کشیدگی کے باعث پنچایت نہیں ہوئی - Fighting at Shop
ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے پونہانہ شہر میں دو فریق کے مابین ہوئے جھگڑے کے معاملے میں آج ایک پنچایت منعقد ہونی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کے چلتے پنچایت نہیں ہو سکی۔ اس طرح کشیدگی کے معاملہ میں ابھی تک کوئی حل نہیں نکلا سکا۔

میوات: شہر کشیدگی کے باعث پنچایت نہیں ہوئی
پولس انتظامیہ نے فریقین کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا لیکن اس معاملہ کو آپس میں سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ منگل کے روز ہوئے جھگڑے کے بعد بدھ کے روز بھی جھگڑا ہونے کی خبریں آئیں لیکن پولس نے ان پر قابو پا لیا۔ اس معاملہ میں ایس پی نریندر سنگھ بجارنیا ڈی سی پنکج نے بھی کل پونہانہ پہنچ کر دونوں فریق کے معزز لوگوں کو جمع کر معاملہ کو آپس میں سلجھانے کی اپیل کی تھی۔ آج اس معاملہ میں دونوں فریقین کے سماجی کارکن کے ذریعے ایک پنچایت ہونی تھی، لیکن وہ نہیں ہو سکی۔