انہوں نے یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ دھان کا ایم ایس پی صرف 53 روپے فی کوئنٹل اضافہ کیا گیا جوتین فیصد بھی نہیں ہوتا۔ اسی طرح کپاس کے ایم ایس پی میں پانچ فیصد سے بھی کم کا اضافہ کیا گیا۔
ایم ایس پی میں اضافہ کسانوں کے ساتھ 'بھدا مذاق': کماری شیلجا
ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی صدر کماری شیلجا نے آج مرکزی حکومت کی طرف سے کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) میں اضافہ کو ناکافی اور کسانوں کے ساتھ ’بھدا مذاق‘ قرار دیا۔
کماری شیلجا
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے وقت بھی حکومت کسانوں کو دلاسہ نہیں دے پائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کھیتی کی لاگت بڑھتی ہی جارہی ہے لیکن مرکزی حکومت ایم ایس پی میں اضافہ کے نام پر کسانوں کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا نعرہ کھوکھلاہے۔