سابق صدر ایڈوکیٹ سلام الدین کو ہی اتفاق رائے سے دوبارہ میوات وکاس سبھا کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے سابق سیکرٹری ذوالفقار علی چندینی کو دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔
نائب صدر کے عہدوں کیلئے حاجی الطاف،سبھاش جلال پور ،ایڈووکیٹ یوسف،ارشاد چئیرمین، ارشد ایوب ،شاہین چودھری اور سمے سنگھ کا انتخاب کیا گیا۔
میوات وکاس سبھا کے سرپرست کی ذمہ داری ایک بار پھر مؤرخِ میوات صدیق احمد میو کو دی گئی۔خزانچی فخر الدین چئیرمین اور لیگل ایڈوائزر نور الدین نور ہوں گے۔جبکہ یحیٰ سیفی کو ترجمان بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر رمضان چودھری، دین محمد ماملیکا ،ماجد سنگار،منوج کمار،شکیل فروزپور نمک ،عمران چیقو،عابد جھانڈا اور زبیر فتح علیگ سمیت درجنوں افراد موجود رہے۔
میوات وکاس سبھا کا انتخاب - ،میوات وکاس سبھا،
ریاست ہریانہ کے میوات میں،میوات وکاس سبھا، کا عام اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر مذکورہ تنظیم کا ازسر نو انتخاب عمل میں آیا جس میں آئندہ تین برس کے لیے مختلف شخصیات کو منتخب کیا گیا جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
میوات وکاس سبھا کا انتخاب
میوات وکاس سبھا علاقے کی سرگرم تنظیم جو میوات سے متعلق ہر مسئلہ پرعوامی اور حکومتی سطح پر موثر نمائندگی کرتی ہے۔
گزشتہ میعاد میں دو سال کیلئے تنظیم کے ارکان کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا۔اس بار تین سال کیلئے انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔