ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے بچوں نے ہریانہ کے روہتک میں منعقد آل انڈیا باکسنگ چیمپئن شپ میں چھ میڈل جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نوح ضلع کے نگینہ تحصیل میں کوچنگ سینٹر کے باکسنگ کوچ منوج کمار نے ای ٹی وی بھارت کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ 31 جنوری کو روہتک میں میوات کے بچوں نے اپنے اپنے زمروں میں تین گولڈ میڈل، دو سلور اور ایک برونز میڈل جیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محمد مصطفیٰ گاؤں اٹیرنا، حسین گاؤں دہانہ، تمنا گاؤں مانڈی کھیڑا نے (گولڈ میڈل ) طلائی تمغہ جیتا ہے اور آفتاب گاؤں سانٹاواڑی، ترون سینی نے چاندی کا تمغہ جبکہ تسلیم گاؤں مانڈی کھیڑا نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔
باکسنگ کوچ منوج کمار کا ماننا ہے کہ میوات میں کافی ٹیلینٹ بھرا ہوا ہے بس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ اگر والدین ذرا بھی اپنے بچوں کو اس اور توجہ دلائیں تو میوات کے بچے کسی بھی کھیل میں علاقہ کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے ذریعہ اپنا کیریئر بھی آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔ گولڈ میڈلسٹ تمنا کی ماں کہتی ہیں کہ اگر مائیں اپنی بیٹیوں کے لئے وقت نکالیں تو ہر گھر میں تمنا دکھائی دیگی۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہماری بیٹی نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برسوں بعد سیکری کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
غور طلب ہے کہ نگینہ باکسنگ تربیتی کیمپ سے آٹھ بچوں نے آل انڈیا باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا جن میں سے چھ بچے میڈل جیت کو واپس ہوئے ہیں۔