اردو

urdu

ETV Bharat / city

کووڈ۔19: ہریانہ میں ایک دن میں 168 نئے معاملات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ جہاں لوگ اس عالمی وبا سے پریشان ہیں وہیں اسی کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوہری پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔

کووڈ۔19: ہریانہ میں ایک دن میں 168 نئے معاملات
کووڈ۔19: ہریانہ میں ایک دن میں 168 نئے معاملات

By

Published : Jun 1, 2020, 4:54 AM IST

ہریانہ میں آج کورونا وائرس کے 168مریض ملے جبکہ 77مریض ٹھیک ہوئے۔

ہریانہ حکومت کے محکمہ صحت کے یہاں جاری بلیٹن کے مطابق سامنے آئے نئے معاملات میں 97گروگرام سے، 28فرید آباد سے، بھوانی سے 20، حصار سے نو، انبالہ اور کروکشیتر سے چار چار، کرنال اور نارنول سے دو دو، پلول اور پانی پت سے ایک ایک معاملہ شامل ہے۔

بلیٹن کے مطابق آج77مریض ٹھیک ہوگئے اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ٹھیک ہونے والے مریضوں میں بھی سب سے زیادہ 60مریض گروگرام سے ٹھیک ہوئے۔ فریدآباد کے 15 مریض ٹھیک ہوئے اور سونی پت کے دو مریض صحت یاب ہوکر گھر واپس گئے۔

اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے ہریانہ میں فعال معاملات یعنی زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو کر1023 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 20لوگوں کی اب تک اس بیماری سے موت ہوچکی ہے جبکہ وبا پھیلنے سے اب تک 2091لوگ متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 1048مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ جہاں لوگ اس عالمی وبا سے پریشان ہیں وہیں اسی کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوہری پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details