غور طلب ہے کہ 9 نومبر کو بابری مسجد رام مندر معاملہ پر سپریم کورٹ نے جیسے ہی فیصلہ سنایا اسی وقت مسلم اکثریتی علاقہ میوات بشمول نوح ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھی۔
نوح میں انٹرنیٹ خدمات بحال
ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔ بابری مسجد فیصلے کے پیش نظر یہ قدم انتظامیہ نے اٹھایا تھا۔
نوح میں انٹرنیٹ خدمات بحال
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد علاقے میں حالات بگڑنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ علاقہ میں مکمل امن و امان برقرار ہے۔ اسی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی ہیں۔
انٹرنیٹ بند ہونے سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اب علاقے کے لوگ راحت محسوس کر رہے ہیں۔