اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہریانہ بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے امتحانات 20 اپریل سے ہوں گے - haryana education board will be held examination 20 april to 31 may

کورونا وائرس کی وجہ سے ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔ تعلیمی میدان بھی اس سے اچھوتا نہیں رہا۔ لیکن اب دھیرے دھیرے معمولات زندگی پٹری پر لوٹ رہے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں پھر سے بحال ہونے کی راہ پر گامزن ہیں۔ اس بار ہریانہ بورڈ کے امتحانات 20 اپریل سے 31 مئی تک منعقد ہونگے۔

haryana education  board will be held examination  20 april to 31  may
ہریانہ بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے امتحانات 20 اپریل سے ہوں گے

By

Published : Feb 13, 2021, 7:11 AM IST

ہریانہ بورڈ کے صدر ڈاکٹر جگبیر سنگھ نے بتایا کہ امتحانات کے تعلیمی نصاب میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔ جبکہ سوالیہ پرچہ میں 50 فیصد سوال آبجیکٹیو شامل کیے جائیں گے۔ امتحانات 20 اپریل سے 31 مئی تک چلیں گے۔


اس کے پریکٹیکل کے موضوعات کے امتحانات تحریری امتحانات سے قبل منعقد کرائے جائیں گے۔

مزید پرھیں:

دہلی میں 12 فروری کو عالمی یونانی میڈیسن ڈے تقریب

کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ اسی کے مدنظر ہریانہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات گزشتہ سالوں کے بالمقابل تقریباً ڈیڑھ مہینے بعد منعقد ہوں گے۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details