اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہریانہ کو مویشی پروری میں بہترین ریاست کا ایوارڈ - ہر پشو کا گیان

ہریانہ کو جانور پالنے کے معاملے میں سب سے بہترین ریاست کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ہریانہ کو جانور پالنے کے معاملے میں بہترین ریاست کا ایوارڈ
ہریانہ کو جانور پالنے کے معاملے میں بہترین ریاست کا ایوارڈ

By

Published : Oct 13, 2020, 9:00 PM IST

ہریانہ کو عالمی زرعی ایوارڈ-2019 کے تحت مویشی پالنے والی سب سے بہترین ریاست کا انعام دیا گیا ہے۔

ریاست کو یہ ایوارڈ مویشی پالنے کے میدان اور کسان کی معاشی کارکردگی پر وسیع مثبت اثرات مرتب کرنے والے اہم اقدامات کے لیے دیا گیا ہے جس نے زرعی شعبے کی ترقی میں مدد کی ہے اور لاکھوں کاشتکاروں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔

مویشی پالنے اور ڈیری ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے منگل کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ انڈین چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے ذریعہ گزشتہ پانچ اکتوبر کو دہلی میں منعقدہ چوتھی گلوبل ایگریکلچر سمٹ، 2019 کے دوران محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر سنیل گلاٹی نے یہ انعام حاصل کیا۔

گلاٹی نے اس موقع پر کہا کہ یہ سب محکمہ کے ذریعہ سال 2019 کے دوران بہترین طریقہ کار اپنانے کے سبب ممکن ہو پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاے اور بھینسوں کے لیے مشترکہ ایچ ایس+ایف ایم ڈی ٹیکے کا استعمال کرنے والی ہریانہ پہلی ریاست ہے۔ محکمہ کے پہلے مرحلہ میں کسانوں کے گھر بار پر 60 لاکھ مویشیوں کی مشترکہ ٹیکہ کاری کامیابی کے ساتھ کی ہے۔ اس کے علاوہ ’ہر پشو کا گیان‘ نامی موبائیل ایپ کا استعمال کر کے 52 لاکھ بڑے جانوروں کا فوٹو سمیت پوری تفصیل جمع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب ’ہر پشو کادھیان‘ میں ایک نئی اسکیم پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے سبب ملک میں اپنی طرز کا ایک منفرد ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ اس کا استعمال جانور پالنے والوں کو ان کے گھر پر بڑی تعداد میں خدمات مہیا کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details