ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں دو سگے بھائیوں اور انکے ساتھیوں نے کسانوں کے کروڑوں روپیے لیکر فرار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میوات کے کسان پریشان ہوکر تھانہ میں رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہریانہ کے فیروز پور جھرکا، نگینہ اور راجستھان میوات کے پہاڑی علاقہ کے بہت سے کسانوں کے ساتھ ان سگے بھائیوں نے دھوکہ دہی کے کام کو انجام دیا ہے۔
گھاگس گاؤں کے کسان خورشید نے نگینہ تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ان کی سرسوں کی فصل کو لیکر حسن، عبدالعزیز، شاکر، اخلاق اور عبد العزیز کا نزدیکی رشتہ دار فرار ہوگئے ہیں۔
جس کے بعد نگینہ تھانے میں مقدمہ نمبر 137 درج کرلیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ان کے خلاف الور کوتوالی میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔