اردو

urdu

ETV Bharat / city

چودھری بدرالدین کی جن نائک جنتا پارٹی میں گھر واپسی - وزیراعلی ہریانہ دشینت

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے سینیئر رہنما چودھری بدرالدین اڈبر نے انڈین نیشنل لوک دل(انیلو)سے کنارہ کر جن نائک جنتا پارٹی(جے جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

Chaudhry Badruddin returns join to Jan Naik Janata Party
چودھری بدرالدین اڈبر کی جن نائک جنتا پارٹی میں گھر واپسی

By

Published : Feb 29, 2020, 11:53 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:38 AM IST

چودھری بدرالدین کے ساتھ نوح اسمبلی سیٹ سے انیلو ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے ان کے بیٹے ناصر حسین نے بھی جے جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

چودھری بدرالدین کی جن نائک جنتا پارٹی میں گھر واپسی

چنڈی گڑھ پارٹی دفتر پر نائب وزیراعلی ہریانہ دشینت سنگھ چوٹالہ کی موجودگی میں انہوں نے دوبارہ پارٹی جوائن کی۔

غور طلب ہے کہ چودھری بدرالدین پہلے جے جے پی میں ضلع صدر تھے لیکن اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے پارٹی کو استعفی دے دیا تھا لیکن اب چودھری بدرالدین نے ان کا ٹکٹ کاٹنے والے اور موجودہ ضلع صدر طیب گھاسیڑیا کی موجودگی میں ہی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

چودھری بدرالدین کی جن نائک جنتا پارٹی میں گھر واپسی

انہوں نے صاف طور سے کہا کہ 'مرتے دم تک اب اسی پارٹی کے لیے لیے ایک کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا'۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details