اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہریانہ آربیٹل ریل راہداری کی کابینہ کی منظوری

سوہنا-مانیسر-کھرکھودہ کے راستے پلووال سے سونی پت تک جانے والے ہریانہ آربیٹل ریل راہداری کو مرکزی حکومت کی منظوری مل گئی ہے۔

By

Published : Sep 15, 2020, 5:34 PM IST

Cabinet approval of Haryana Orbital Rail Corridor
ہریانہ آربیٹل ریل راہداری کی کابینہ کی منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے مالی امور سے آج ہونے والی میٹنگ میں تقریبا 5،600 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ یہ ریلوے لائن ہریانہ کے پلول سے ہرسانہ کلاں اسٹیشن تک جائے گی جو دہلی امبالا سیکشن پر واقع ہے۔

راستے میں یہ دہلی-ریواڑی لائن پر پٹالی اسٹیشن ، گڑھی ہرشرو-فاروق نگر نگر لائن پر سلطان پور اسٹیشن اور دہلی روہتک لائن پر اسؤدھا اسٹیشن کو بھی مربوط کرے گا۔

اس منصوبے کو ہریانہ ریل انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن مکمل کرے گا جو وزارت ریلوے اور حکومت ہریانہ کا مشترکہ منصوبہ ہے، نجی سرمایہ کاری بھی اس میں شامل ہوگی، اس منصوبے کا کام پانچ سال میں مکمل ہوگا اور اس کی تخمینہ لاگت 5،617 کروڑ روپے ہے۔

وزارت ریلوے نے کہا کہ ہریانہ آربیٹل ریل راہداری کی تشکیل کے ساتھ ہی پلول سے سونی پت جانے والی ٹرینیں دہلی کو بائی پاس کرکے باہر نکل جائیں گی۔ اس سے دہلی کے ریلوے راستوں پر سفر کا بوجھ کم ہوگا، ایک اندازے کے مطابق اس ریلوے لائن پر روزانہ 20 ہزار مسافر سفر کرنے اور سالانہ 50 ملین ٹن مال برداری ہونے اندازہ ہے۔

یہ راہداری مغربی پیری فیرل ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ تعمیر کی جائے گی۔ اس کو دہلی سے ہریانہ جانے والے تمام ریلوے اور مال برداری کوریڈوروں سے بھی جوڑا جائے گا۔ اس سے ہریانہ کے پلول ، نوح ، گروگرام ، جھاجر اور سونی پت اضلاع کو فائدہ ہوگا۔ ان اضلاع کو مزید اس منصوبےسے زیادہ ترقی ہوگی۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے مینوفیکچرنگ یونٹ لگانا آسان ہوگا اور 'میک ان انڈیا' کو فروغ ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details