بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں بی جے پی نے 78 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں خاص بات یہ ہے کہ بی جے پی نے تین مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔
پارٹی نے نوح ضلع کی تین اسمبلی نششتوں میں سے نوح سے ذاکر حسین، فیروزپور جھرکا سے نسیم احمد اور پنہانا اسمبلی حلقے سے نوکشم چودھری کو ٹکٹ دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ریاست کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے جب بی جے پی نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔
ذاکر حسین
ذاکر حسین کو سیاست وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد چودھری طیب حسین پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں وزیر رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2014 میں انولو کے ٹکٹ پر نوح اسمبلی حلقے سے انتخاب جیت چکے ہیں۔
نسیم احمد
نسیم احمد کو بھی سیاست وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد چودھری شکراللہ خان تین بار فیروزپور جھرکا سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور دو بار وزیر رہ چکے ہیں۔ نسیم احمد نے 2009 اور 2014 میں جھرکا اسمبلی سے انتخاب جیتا ہے۔
ہریانہ میں تقریبا سات فیصد مسلم آبادی ہے لیکن نوح ضلع میں 70 فیصد آبادی ہے۔ اس ضلع میں تین اسمبلی سیٹ ہیں۔ ان میں سے کسی بھی سیٹ پر بی جے پی نے جیت حاصل نہیں کی ہے۔ بی جے پی، ان تین مسلم چہروں کے ذریعے میوات کا وہ قلعہ فتح کرنا چاہتی ہے۔
نوکشم چودھری
اطلاعات کے مطابق چودھری انگلینڈ سے پڑھ کر آئی ہیں۔ ان کے والد ریٹائر جج ہیں اور والدہ آئی اے ایس ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ 10 زبان جانتی ہیں۔