اردو

urdu

ETV Bharat / city

میوات میں سڑک سرکشا جاگرکتا مہم کا آغاز

ضلع نوح میں سڑک حادثات کے پیش نظر میوات والینٹیئر گروپ نے ضلع انتظامیہ کی زیر نگرانی آج سڑک سرکشا جاگرکتا مہم کا آغاز کیا، یہ مہم 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔

awareness campaign in mewat in view of road accidents
میوات میں سڑک سرکشا جاگرکتا مہم کا آغاز

By

Published : Sep 7, 2020, 10:07 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں آج میوات والینٹیئر گروپ نے ضلع انتظامیہ کی زیر نگرانی سڑک سرکشا جاگرکتا مہم کا آغاز کیا ہے۔

یہ مہم 13 ستمبر تک جاری رہے گی، اس پروگرام میں ٹریفک پولس ایس ایچ او دھرمبیر سنگھ نے بطور خاص شرکت کی، میوات والینٹر گروپ کے اراکین نے بائک ریلی نکال کر بیداری مہم کا آغاز کیا۔

میوات میں سڑک سرکشا جاگرکتا مہم کا آغاز

اس موقع پر جمعیت علماء ہند پنجاب کے نائب صدر مولانا شیر محمد امینی نے کہا کہ ہم میوات والینٹیئر گروپ کی اس مہم کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ انسانیت کے لیے بڑی خدمت ہوگی، جس کی وجہ سے جمعہ کے خطبات میں بھی محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی جائے گی اور لوگوں کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا جائے گا۔

میوات والینٹیئر گروپ کے تمام 25 زونل ہیڈ کی قیادت میں گاؤں گاؤں میں لوگوں کو بیدار کرنے کے علاوہ سڑک پر مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کرے گی، اعداد و شمار کی روشنی میں میوات میں اس بیداری کو عام کیا جائے گا کہ احتیاط سے گاڑی چلانا کتنا ضروری ہے؟ بنا ہیلمیٹ، اوور اسپیڈ، غلط اوور ٹیک کرنے سے میوات میں زیادہ اموات ہوئی ہیں، اسی کو لیکر بطور خاص بیداری مہم چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details