اردو

urdu

ETV Bharat / city

سدرشن نیوز چینل کے لائسنس کو رد کیا جائے: کانگریس رہنما - پروپیگنڈہ چلانے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے

آفتاب احمد نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کی شہہ پر یہ شرارت وہ کرنے جا رہا ہے۔

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آفتاب احمد
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آفتاب احمد

By

Published : Aug 28, 2020, 9:55 PM IST

ریاست ہریانہ کے کانگریس کے سینیئر رہنما اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آفتاب احمد نے سدرشن نیوز چینل کے مدیر اعلی خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آفتاب احمد

انہوں نے کہا کہ شریش چوہان کے ملک کے آئین کی بالادستی کو چیلنج کیا ہے۔ اس طرح نفرتی اور فرقہ وارانہ پروپیگنڈہ چلانے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔

آفتاب احمد نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کی شہہ پر یہ شرارت وہ کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے سدرشن نیوز چینل کے لائسنس رد کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور اس کے مدیر اعلی کے خلاف مرکزی حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نوح: نہروں میں پانی نا آنے سے کسان پریشان


واضح رہے کی نیوز چینل سدرشن نیوز نے 28 اگست سے نشر ہونے والے اپنے ایک شو کا ٹریلر جاری کیا ہے۔ اس میں چینل کے ایڈیٹر ان چیف شریش چوہان 'نوکر شاہی میں مسلمانوں کی گھس پیٹھ کی سازش کا بڑا انکشاف' کرنے کا دعوی کر رہے ہیں۔ اسی متنازعہ ٹریلر کو رلیز ہونے کے بعد ملک میں شدید مخالفت جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details