ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے بڑکلی چوک پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سترہ روز سے مسلسل جاری ہے۔
اس احتجاج کو 30 جنوری مہاتما گاندھی کے یوم وفات پر شروع کیا گیا تھا، میوات کے لوگ مہاتما گاندھی سے اپنا گہرا رشتہ مانتے ہیں جس کی وجہ سے انہی کے راستے پر شانتی کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا دعوہ کرتے ہیں۔
میوات میں 17 روز سے مسلسل احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ کے دوران مرد و خواتین حب الوطنی پر مبنی کبھی نظمیں گنگناتے ہیں تو کبھی نعرہ بلند کرکے احتجاج درج کرایا جاتا ہے۔
آج کے دن کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر ملک بھر میں ہوئے احتجاجات کی تصاویر اور قابل فراموش لمحات کو تصویر کشی کرکے چسپاں کیا گیا ہے۔
ایڈوکیٹ سلام الدین کا کہنا ہےکہ میوات کی خواتین بھی اب بڑھ چڑھ کر احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لے رہی ہیں جس کی وجہ سے اب بڑکلی چوک شاہین باغ کی طرح اب میوات باغ بنتا جارہا ہے۔
میوات کی خواتین کا کہنا ہے کہ ہم قانون کو واپس نہ لیے جانے تک مظاہرہ جاری رکھیں گے، مظاہرین کے نظر میں اگر کوئی قانون دستور اور آئین کے خلاف جاتا ہو توقانون نہیں ہوتا ہے۔