اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہریانہ: کورونا وائرس کے 1698 نئے کیسز

ہریانہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کے ذریعہ جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا انفیکشن سے مثبت شرح 6.67 فیصد ، صحتیابی کی شرح 83.01 فیصد ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Sep 24, 2020, 10:44 PM IST

ہریانہ میں گذشتہ تین روز سے کورونا انفیکشن کے معاملات میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ ریاست میں شام تک کورونا کے 1698 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد، ریاست میں اس وبا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 118554 ہو گئی ہے۔ وہیں ان میں سے 1255 افراد ہلاک اور 98410 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب بھی کورونا کے 18889 مریض زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجیہ سبھا میں حکومت نے تاناشاہی انداز میں بل پاس کرایا: ناصر حسین


ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کے ذریعہ جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا انفیکشن سے مثبت شرح 6.67 فیصد ، صحتیابی کی شرح 83.01 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.06 فیصد ہے۔ ریاست کے تمام 22 اضلاع کورونا کی گرفت میں ہیں اور ان میں انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ فرید آباد اور گروگرام کورونا کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details