اردو

urdu

ETV Bharat / city

پنجاب: 'ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ 1 لاکھ روپے کی جائے'

کورونا وبا کے دوران پنجاب کے میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی بے لوث خدمات کے پیش نظر پنجاب کے سابق وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا نے موجودہ وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی بات کہی۔

پنجاب: 'ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ 1 لاکھ روپے کی جائے'
پنجاب: 'ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ 1 لاکھ روپے کی جائے'

By

Published : Jul 3, 2020, 7:59 PM IST

پنجاب کے سابق وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا نے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے کہا کہ وہ کورونا وبا کے دوران بے لوث خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے میڈیکل کالجز میں کام کررہے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ میں اضافہ کریں۔

بکرم سنگھ مجیٹھیا نے کہا کہ ریاست کے میڈیکل کالج میں کام کررہے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز سے بہت زیادہ فیس وصول کی جا رہی ہے انہیں دہلی اور ہمسایہ ریاستوں پی جی آئی چنڈی گڑھ سمیت کئی ریاستوں سے کم تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے میڈیکل کالج میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو ہمسایہ ریاستوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہاسٹل فیس کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے ۔

بکرم سنگھ مجیٹھیا نے کہا کہ امرتسر، پٹیالہ اور فرید کوٹ کے پنجاب میڈیکل کالجز میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز سے سالانہ دو لاکھ روپے فیس وصول کی جاتی ہے، جبکہ ہمسایہ ریاستوں میں صرف 20 ہزار سے 40 ہزار روپے سالانہ فیس لی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

پنجاب کے ضلع بھٹنڈا میں ٹڈیوں کا حملہ


انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو ماہانہ 80 ہزار روپے کے مقابلے میں 49 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں، جبکہ پڑوسی ریاستوں کے ڈاکٹرز کو 99 ہزار ماہانہ ملتے ہیں۔

اکالی دل کے رہنما نے اس تعلق سے کہا کہ پنجاب کے میڈیکل کالج میں 3 سال کے لیے چھ لاکھ روپے لیے جا رہے ہیں، جبکہ پڑوسی ریاستوں میں تین سال قیام کے لئے صرف 1 لاکھ روپے لیے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details