ای ٹی وی بھارت نے چنڈی گڑھ کے صنعتی علاقے میں کچھ فیکٹریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران بہار سے تعلق رکھنے والے سمیع اللہ انصاری نے بتایا کہ فیکٹریاں پچھلے کئی دنوں سے بند تھیں لیکن اب وہ شروع ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے مزدور بھی کام پر لوٹ رہے ہیں۔ انہیں دوبارہ روزگار مل رہا ہے ، لہذا اب وہ چنڈی گڑھ میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔
بند فیکٹریاں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں، کیا مہاجر مزدور کریں گے واپسی؟ - مہاجر مزدوروں کی واپسی
ان لاک -1 میں چھوٹ ملنے کے بعد بند کام شروع کیے جارہے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں ایک بار پھر رکی ہوئی فیکٹریوں میں کام شروع ہوا ہے ، جس کی وجہ سے مزدوروں کو دوبارہ کام ملنا شروع ہوگیا ہے۔
![بند فیکٹریاں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں، کیا مہاجر مزدور کریں گے واپسی؟ migrant workers](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7507330-556-7507330-1591460528587.jpg)
دوسری جانب اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے شیو کمار مشرا نے بتایا کہ اب چنڈی گڑھ میں کام شروع کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں اب یہاں رہنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ وہ جو اپنے گاؤں گئے ہیں، وہ بھی آہستہ آہستہ چنڈی گڑھ واپس آجائیں گے۔
فیکٹری کے مالک وکاس بھاردواج نے بتایا کہ بہت سے لوگ چنڈی گڑھ سے ہجرت کرچکے ہیں، جس کی وجہ سے فیکٹریوں میں مزدوروں کی کمی ہے۔ جتنا کام پہلے فیکٹریوں میں ہوتا تھا وہ اب نہیں ہو رہا ہے۔ اس وقت ان کی فیکٹری میں 50 فیصد مزدوروں کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں کے معمول پر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس میں 2 مہینوں سے لے کر 1 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔