ریاست پنجاب میں عآپ نے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے مطالبہ کیا کہ' وہ عوام سے معافی مانگیں۔ پارٹی نے محکمہ تعلیم کی جانب سے 11ویں اور 12ویں کلاس کے طلبہ سے الگ الگ فیس مانگے جانے سے متعلق جاری نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
عآپ نے پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی فیس معاف کرنے کے سرکاری اعلان کو طلبہ کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ' محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایات نے وزیر اعلیٰ کے جھوٹ کی پول کھول دی ہے۔
پارٹی کے رکن اسمبلی پرنسپل بدھ رام نے کہا کہ ایک طرف جب وزیر اعلیٰ اپنے 'فارم ہاؤس' پر بیٹھے سوشل میڈیا کے ذریعے سرکاری اسکولوں کی فیس معاف کے شگوفے چھوڑ رہے تھے۔ دوسری جانب پنجاب کا محکمہ تعلیم 9 ویں، 10 ویں کے طلبہ سے کئی طرح کی فیس وصولنے کا حکم جاری کر رہا تھا۔