ری ایکٹر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 3.4 بتائی گئی ہے۔
چمبا میں زلزلے کے جھٹکے - آج 11 بج کر 31منٹ پرزلزلے کے ہلکے جھٹکے
ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں آج 11 بج کر 31منٹ پرزلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے
محکمہ موسمیات کے مقامی مرکزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے چمبا میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس کا مرکز ضلع چمبا کے سرحدی علاقے میں 32.77 ڈگری شمالی طول البلد اور76.4 ڈگری مشرقی عرض البلد پر زمین سے پانچ کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کی وجہ سے فی الحال کسی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔